راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگیں گے اور ملوث افراد کو پارٹی سے نکالیں گے اور انہیں سزا بھی دلوائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دوران اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شمولیت ثابت ہوئی تو وہ معذرت کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں رینجرز نے گھسیٹا، جو کہ ایک عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی بے عزتی ہے، اور مطالبہ کیا کہ ان سے بھی معافی مانگی جائے۔