Columns

News

نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سیف

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود پی ٹی آئی کا احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، آرٹیکل 245 کے تحت فوج 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی، ایس سی او سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
spot_img
spot_img
Newsroomاسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسکے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسکے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہو گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، اسرائیلی قیادت کو اسکے جرائم پر قابلِ گرفت ٹھہرایا جائے، سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بگڑتے تنازع کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔

spot_img

نیویارک (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی اور مشرقِ وسطٰی کے خطہ تک تنازع کو بڑھانے سے روکنا ہو گا، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسرائیل کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، اسرائیل کی قیادت کو فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کیلئے قابلِ گرفت ٹھہرایا جائے، سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بگڑتے ہوئے تنازع کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ’’قیادت برائے امن‘‘ پر اعلٰی سطح کے مباحثہ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اجلاس کے انعقاد پر سلووینیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشرقِ وسطٰی و یورپ سمیت مختلف خطوں میں پھیلتی جنگیں، بڑی طاقتوں کے مابین بڑھتی کشیدگی اور بڑھتی ہوئی غربت عالمی نظام کی بنیادوں کیلئے خطرہ بن رہی ہیں، گزشتہ اتوار ہم نے مستقبل کے معاہدے کی منظوری دی، ہمیں اپنے وعدوں کو لازمی پورا کرنا ہو گا ورنہ مستقبل تاریک اور پُرخطر ہو گا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں لازماً اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنا ہو گا، اسی طرح اسرائیل کو مشرقِ وسطٰی کے خطہ تک تنازع کو بڑھانے سے باز رکھنا ہو گا، بیروت پر کی گئی بمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اسرائیل کے ساتھ تجارت پر پابندیاں عائد کی جائیں، وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل کی قیادت کو فلسطینی عوام کے خلاف اس کے جرائم کیلئے قابلِ گرفت ٹھہرایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سلامتی کونسل جموں و کشمیر کے بگڑتے ہوئے تنازع کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، یہ مسئلہ عالمی امن و سلامتی کیلئے ایک دائمی اور بدترین خطرے کا باعث ہے، سلامتی کونسل کو بڑے پیمانے پر کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی روکنے کا تقاضا کرنا چاہیے، اقوامِ متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانا چاہیے جو وادی کشمیر میں عوام کو حقِ استصوابِ رائے دینے کی متقاضی ہیں۔

میاں شہباز شریف نے افغانستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو افغانستان سے ازسرِنو سر اٹھاتے دہشتگردی کے خطرے کا مؤثر سدِباب کرنے پر بات کرنی چاہیے، خاص طور پر داعش، آئی ایس کے اور فتنہ الخوارج کے خطرے کا تدارک کرنا چاہیے۔سلامتی کونسل کو دہشتگردی کو شکست دینے اور بیرونی مداخلت روکنے کیلئے افریقی ممالک اور افریقی یونین کی مؤثر مدد کرنی چاہیے، اقوامِ متحدہ کا امن مشن زیادہ مؤثر اور مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

پرائم منسٹر آف پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ سلامتی کونسل کو یوکرین میں جنگ بندی اور مسئلہ کے پُرامن حل کیلئے غیر جانبدرانہ منصوبہ تیار کرنا چاہیے اور اس جنگ کے جاری رہنے یا پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، ایشیا پیسیفک خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں، ریاستوں کے مابین صحت مدانہ مقابلہ ایک اچھا اور توانا رجحان ہے، تاہم اسے ایک برے تصادم کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: