Latest stories about 8 February
پتنگ والے ’را‘ سے پیسے لے کر پاکستان میں سیاست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اگر آپ سے پتنگ (ایم کیو ایم) کو ووٹ دینے کا کہا جائے تو آپ نے جواب دینا ہے کہ ہم ’را‘ سے پیسے لے کر پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیتے، وفاق میں ایک جماعت سیاسی انتقام کیلئے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔
ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو جاتا، نواز شریف
ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو جاتا، وہ یوتھ جو باشعور ہے اور بڑوں کیلئے عزت و احترام جانتی ہے وہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، ہم انشاءاللّٰه غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، انشاءاللّٰه اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے، نواز شریف
ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، ہم کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے، ہم سچی اور کھری باتیں کرتے ہیں، ہم انشاءاللّٰه اپنا ہر وعدہ پورا کرتے ہیں، طلال چوہدری کی وفا بےمثال ہے، فیصل آباد میں صرف میٹرو بس نہیں بلکہ اورنج لائن ٹرین بھی ہونی چاہیے۔
توشہ خانہ کیس تفصیلی فیصلہ؛ عمران خان, بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرکے فائدہ حاصل کیا
توشہ خانہ کیس تفصیلی فیصلہ کیمطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 157 کروڑ سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملے 3 ارب 16 کروڑ کے گراف جیولری سیٹ کو اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے صرف 90 لاکھ میں حاصل کیا۔
عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ مکافاتِ عمل ہے، بلاول بھٹو زرداری
نواز شریف اور عمران خان پرانی سیاست کرنا چاہتے ہیں، میں مسلم لیگ (ن) اور تحریکِ انصاف میں سے کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہتا، میاں صاحب کے کردار سے سخت مایوس ہوں، اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کو روکنے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔
تازہ خبریں
بھارتی وزیرِ خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سیف
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود پی ٹی آئی کا احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، آرٹیکل 245 کے تحت فوج 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی، ایس سی او سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 600 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 500 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔