Latest stories about adiala jail

اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں، عمران خان

اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے، میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ منسوخ کیا، اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے، گنڈاپور کے بیان کر معافی مانگنے والا پارٹی چھوڑ دے۔

عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے امیدوار بننے کا اعلان کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر اپنی امیدوار بننے کا اعلان کر دیا۔ یہ اقدام انہوں نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کیا ہے،جہاں وہ کرپشن سمیت مختلف قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا

نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری ڈال دی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، شہباز شریف کو فیتے کاٹنے کیلئے رکھا گیا ہے۔ عمران خان

اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، شہباز شریف فیتے کاٹنے کیلئے ہے، اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو بچانا چاہتی ہے تو فیئر الیکشن کی طرف جانا ہو گا، مجھے یوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے جیسے میں نے پاکستان میں سب سے بڑی غداری کی ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست مسترد، ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنایا گیا سات، سات برس قید کی سزاؤں کا فیصلہ برقرار۔

تازہ خبریں

نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سیف

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود پی ٹی آئی کا احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، آرٹیکل 245 کے تحت فوج 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی، ایس سی او سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
error: