Latest stories about Asif Ali Zardari
عمران خان کی رہائی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، علی امین گنڈا پور
عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جمعہ کو پورے ملک میں باہر نکلیں گے، کسی آئینی ترمیم کو نہیں مانیں گے، بلاول بھٹو کے اندر غیرت نہیں، آئینی ترمیم میں حصہ لینے والی جماعتوں کو عوام جواب دیں گے، میں کسی کا غلام نہیں، معافیاں بھول جاؤ۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 قانون بن گیا، صدرِ مملکت نے دستخط کر دیئے
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں، ترمیمی آرڈیننس سے چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے مقدمات مقرر کرنے کیلئے دائرہ بڑھ جائے گا۔
آئینی عدالت کا قیام ضروری ہے، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری
میثاقِ جمہوریت کے تحت آئینی عدالت قائم ہونی چاہیے جس کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہو گا، ججز کی تعیناتی کا نظام بھی درست کرنا ہے، ججز کا کام ڈیم بنانا یا قیمتیں طے کرنا نہیں بلکہ آئینی ذمہ داریاں پوری کرنا ہے، ججز تقرری عمل میں شفافیت بےنظیر بھٹو کا مطالبہ تھا۔
سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہباز شریف
سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے، حقائق مسخ کرنے اور گالم گلوچ کا بازار گرم ہے، شہداء کی بےحرمتی کی جا رہی ہے، ہمیں آج قومی یکجہتی اور اتفاق و اتحاد کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی، ہمیں پاکستان کو سماجی اور معاشی چیلنجز سے نکالنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
جناح میڈیکل کمپلیکس پورے ملک کیلئے نواز شریف کی مخلوط حکومت کا تحفہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف
جناح میڈیکل کمپلیکس خطہ میں شاندار سینٹر ہو گا، یہ پورے ملک کیلئے نواز شریف کی مخلوط حکومت کا تحفہ ہے، غریب عوام کی صحت و تعلیم پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ایک منصف نے سازش کر کے پی کے ایل آئی کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔
تازہ خبریں
بھارتی وزیرِ خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، بیرسٹر سیف
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیتے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کیلئے آنے والے غیر ملکی وفود پی ٹی آئی کا احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، ہمارا فوج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے دارالحکومت میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، آرٹیکل 245 کے تحت فوج 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں تعینات رہے گی، ایس سی او سمٹ 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83,000 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 83 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 350 سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 83,000 ہزار پوائٹس کی سطح عبور کر چکا ہے۔
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی گئیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار 500 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈکس 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، سٹاک ایکسچینج 600 سو سے زائد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 82 ہزار 500 پوائٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔