29.9 C
Islamabad
Sat, 1 October 2022

ایمیلائیڈوسس: وہ نایاب بیماری جس میں پرویز مشرف مبتلا ہیں

تھرسڈے ٹائمز نیوز لیٹر کو سبسکرائب کیجئے

خبریں اور اداریے براہ راست سب سے پہلے اپنی ای میل میں حاصل کریں۔

Your information will be processed in accordance with our data use policy
- Advertisement -

+ other posts

Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com

پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان کے سابق آرمی چیف اور صدر جنرل ریٹائرڈ مشرف ایمیلائیڈوسس کی وجہ سے ہسپتال  میں داخل ہیں جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ ایمیلائیڈوسس کیا ہے اور یہ کیسے ہوتی ہے؟ یہ ایک نایاب بیماری ہے جس کا سبب جسم کی مختلف بافتوں اور اعضاء میں ابنارمل پروٹین کا جمع ہونا ہے اگر اس بیماری کا  بروقت علاج نا کیا جائے تو نا صرف مریض کے اعضا ناکارہ ہوجاتے ہیں بلکہ اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری کی شرح زیادہ ہے۔ عام طور پر اس بیماری سے 50-80 سال کے لوگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور یہ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ اسکی مختلف اقسام ہیں جن میں ایمیلائیڈوسس بہت عام ہے دیگر اقسام کی بہ نسبت یہ موروثی نہیں ہوتی لہذا مریض اپنے بچوں میں اسے منتقل نہیں کرتا۔

ایمیلائیڈوسس بون میرو کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔بون میرو وہ جگہ ہے جہاں پلازما سیل بنتے ہیں -پلازما سیل اینٹی باڈیز  یا امیونوگلوبیولن بناتے ہیں جو جسم میں بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتی ہیں ۔ایک صحت مند جسم میں  جب کوئی جراثیم داخل ہوتا ہے تو بون میروفوری طور پر  پلازما سیل کے کلونز بناتا ہے جو اس وقت تک اینٹی باڈیز بنا کر خون میں شامل کرتے رہتے ہیں  جب تک جراثیم پر قابو نا پالیا جائے۔ جیسے ہی جراثیم  مرتاہے  تویہ  اینٹی باڈیز خود بخود ختم ہوجاتی ہیں اور پلازما سیل بھی مزید اینٹی باڈیز بنانا بند کردیتے ہیں۔

 اس کے برعکس ایمیلائیڈوسس کے مریض میں پلازما سیل  کے کلونز ابنارمل اینٹی باڈیز  بناتے ہیں  جنکو ہلکی چین کہا جاتا ہے ۔ یہ ابنارمل اینٹی باڈیز ناصرف یہ کہ جراثیم کو مار نہیں سکتیں بلکہ مستقل خون میں شامل ہوتی رہتی ہیں اور جسم انکو ختم نہیں کر پاتا لہذا یہ  ٹشوز کے اندر اور انکے ارد گرد لمبے لمبے دھاگوں کی شکل میں  جمع  ہوکر گچھے بنا لیتی ہیں یہ گچھے ایمیلائیڈوسس بناتے ہیں جو کہ ٹشوز میں جمع ہوتا رہتا ہے جس سے ٹشوز اور اعضاء کا نا صرف کام متاثر ہوتا ہے بلکہ وہ ناکارہ بھی ہوجاتے ہیں۔

وزن کم ہونا، تھکاوٹ اور جسم کے مختلف حصوں میں سوجن ، جلد پر نیلے نشان بن جانا،زبان اور جگر کا بڑھ جانا، پیشاب میں پروٹین کا آنا،دل کا کام نا کرنا ، اعصاب کا متاثر ہونا اور اعضا کا ناکارہ ہوجانا اس بیماری کی عام علامات ہیں۔ ایمیلائیڈوسس میں چونکہ مستقل ابنارمل اینٹی باڈئز بنتی رہتی ہیں لہذا اس کے علاج میں اہم نکتہ یہی ہے کہ کہ کسی طرح سے پلازما سیل کو اینٹی باڈیز بنانے سے روکا جائے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک ایسا کوئی طریقہ دریافت نہیں ہوا البتہ ٹشوز اور آرگن میں ذخیرہ شدہ ایمیلائیڈوسس کو ختم کرنے کے لئے مریض کی کیمو تھراپی کی جاتی ہے۔

ایمیلائیڈوسس چونکہ دوباہ بن جاتا ہے لہذا مریض کو بار بار کیمو تھراپی کروانی پڑتی ہے اعضا کے ناکارہ ہونے کی صورت میں آرگن ٹرانسپلانٹ، سٹم سیل ٹرانسپلانٹ اور ڈائیلیسز بھی کی جاتی ہے۔


The contributor, Rukhsana Alam, has an MPhil and PhD in Microbiology.

She can be reached @rukhsanaalam.

- Advertisement -

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

RELATED ARTICLES

FRESH OFF THE PRESS

ٹرمپ کے گھر چھاپہ کی طرز پر بنی گالہ پر بھی چھاپہ مار کر سائفر برآمد کیا جائے، مریم نواز

جن لوگوں نے عمران خان کے کہنے پر ایبسلیوٹلی ناٹ کے اسٹیکرز لگائے ہوئے تھے انہیں اب عمران خان سے پوچھنا چاہیے اب ان اسٹیکرز کا کیا کرنا ہے

ملک ایک ناہنجار، نااہل اورغدار کے ہاتھوں گروی رکھا گیا، مریم نواز

ن لیگی نائب صدر نے مزید لکھا کہ اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔

اسحاق ڈار کی واپسی

سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری ملک واپسی ہورہی ہے اور وہ آئیندہ چند دنوں میں ملک کے نئے وزیرخزانہ کا حلف اٹھانے جارہے ہیں۔

نظام کی تبدیلی یا سوچ کی تبدیلی

ہم پچھتر سال کے سود و خسارے کا حساب لگانے بیٹھیں تو خسارے کا تناسب سود سے زیادہ ہی ہو گا اور بتدریج یہ خسارہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے۔

سیلاب، دہشتگردی، اسلاموفوبیا، بھارتی مسلمانوں پر ظلم، شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر پاکستان پر آئی اس بڑی آفت بارے خود آپ کو بتانے آیا ہوں جس آفت کی وجہ سے پاکستان ایک تہائی پانی کے نیچے ہے۔

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

ہم نازک دور سے گزر رہے ہیں

جب سے ہوش سنبھالا ہے ہمیشہ یہی سنا ہے کہ "پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔" پھر جب پڑھنے پڑھانے سے واسطہ پڑا تو پتہ چلا کہ ہمارے والدین نے بھی ایسے ہی دور میں ہوش سنبھالا تھا جب "پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا تھا۔"

مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیا جاسکتا ہے، اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجائےاسکے ہمارا سارا فوکس معیشت مہنگائی پر ہو ہم ایکسٹینشن جیسی چیزوں میں الجھے ہوئے ہیں جس پر اتنا وقت صرف کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کہ ایکسٹینشن دینی ہے نہیں دینی مانگی جائیگی یا نہیں یہ ساری ذمہ داری حکومت کی ہے جب وقت آئیگا حکومت فیصلہ کر لے گی

لز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیراعظم بننے جارہی ہیں

لزٹرس نے برطانوی ٹوری جماعت کی قیادت کا مقابلہ جیت لیا ہے اور وہ اب ٹوری پارٹی کی نئی رہنما اور اگلی برطانوی وزیراعظم ہونگی لز ٹرس نے ٹوری پارٹی کی قیادت کیلئے رشی سوناک کو شکست دے دی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ تحریک انصاف حکومت کیخلاف کھلی چارج شیٹ ہے، اسحاق ڈار

پاکستان کی تاریخ میں میں آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ایک مرتبہ کامیابی سے مکمل ہوا جو میاں نواز شریف کی آخری حکومت میں بطور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کیا تھا