Latest stories about Army Chief Asim Munir
مایوسی کے بادل چھٹ چکے، معاشی اشاریے مثبت ہیں مزید بہتر ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر
مایوسی کے بادل چھٹ چکے، معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔ مایوسی اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے کدھر ہیں؟ پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں۔ ریاست ماں کی طرح ہے، اسکی قدر لیبیا، عراق، فلسطین کے عوام سے پوچھیں۔
جو کوئی ہمارے کام میں رکاوٹ بنے گا اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیر ہے۔ دہشتگردی کے ناسور سے ہم سب نے مل کر لڑنا ہے۔ جو کوئی بھی پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا یا ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر۔
تازہ خبریں
اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف
اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔
Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms
Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.
آج سے امریکا کا سنہری دور شروع ہو رہا ہے، امریکا کو عظیم تر اور مضبوط تر بناؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کا سنہری دور شروع ہو رہا ہے، امریکا کو عظیم تر اور مضبوط تر بناؤں گا۔ امریکا کے دفاع و آئین کے تحفظ کی قسم کھاتا ہوں، آج 20 جنوری آزادی کا دن ہے۔ امریکا دنیا میں سب سے زیادہ تیل و گیس کے ذخائر رکھتا ہے، ہم انہیں استعمال کرنے جا رہے ہیں۔