Latest stories about Pakistan economic crisis
سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 3500 سے زائد پوائنٹس کی کمی
سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 3500 سے زائد پوائنٹس کی کمی، سٹاک ایکسچینج 95 ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا، گزشتہ روز 98 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہونے والا سٹاک ایکسچینج آج 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی سے پہلے عمران خان کو رہا کر دینا چاہیے، برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس
پاکستان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے پہلے عمران خان کو رہا کر دینا چاہیے، عمران خان کی رہائی میں تاخیر کے دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ عمران خان کو دوست سمجھتے ہیں، ان کیلئے عمران خان کی قید ذاتی توہین ہو گی، برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس۔
عمران خان پاکستان میں انتشار اور افراتفری کی علامت ہیں، برطانوی اخبار دی ٹائمز
عمران خان پاکستان میں انتشار کی علامت ہیں، سیاسی شہید نہیں۔ عمران خان نے فوجی حمایت سے اقتدار میں آ کر آمرانہ رویے اپنائے اور اسلامی اقدار و مغرب مخالف جذبات کا سیاسی استعمال کیا۔ آکسفورڈ چانسلرشپ کیلئے نااہل قرار دینا درست فیصلہ ہے، برطانوی اخبار دی ٹائمز۔
تازہ خبریں
سعودی عرب پاکستان کے 9 ارب ڈالرز ریکوڈک منصوبے میں حصص خریدنے کیلئے تیار، امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز
سعودی عرب کے انویسٹمنٹ مائننگ فنڈ نے پاکستان کے 9 ارب ڈالرز کے ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد حصص خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔ ریکوڈک منصوبہ تکمیل پر سالانہ 4 لاکھ ٹن تانبا اور 5 لاکھ اونس سونا فراہم کرے گا جو پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا سہارا ہو گا۔
اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی، مریم نواز شریف
اقلیتیں میرے سر کا تاج ہیں اور اتنی ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم سب ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ میری ذمہ داری اور میرا فرض ہے۔ اقلیتوں کے خلاف کوئی سازش کرے گا تو اس کا پوری قوت سے راستہ روکوں گی۔ اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے، عطاء اللّٰہ تارڑ
ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمز، زمینوں پر ناجائز قبضوں، کرپشن اور فراڈ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملک ریاض مفرور اشتہاری ہے، نیب ملک ریاض کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ کرپشن اور رشوت کا جواب دیں، مذہب کارڈ استعمال نہ کریں۔
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے پاکستان سے جو بھی ہو سکا وہ کرے گا۔ گوادر ایئر پورٹ ترقی و خوشحالی میں سنگِ میل ہے، چین جیسے دوست کی قدر کرنی چاہیے۔ ہم شہداء کا قرض نہیں اتار سکتے، ان قربانیوں کی جتنی بھی تعظیم کی جائے کم ہے۔
Donald Trump vows a “Golden Era” with sweeping national reforms
Donald Trump, sworn in as 47th President, launches a "golden era" with bold policies on borders, energy, and economic sovereignty.