Newsroom

پاناما کیس 436 افراد کی بجائے ایک ہی خاندان کے خلاف کیوں چلایا گیا؟ جسٹس سردار طارق مسعود

جسٹس سردار طارق مسعود نے جماعت اسلامی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 7 سالوں تک ان 436 افراد کے خلاف تحقیقات کا خیال نہیں آیا، اب یاد آیا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے؟ کیا 2017 میں آپ کا مقصد صرف ایک خاندان کے خلاف کیس چلانا تھا؟

جہانگیر ترین کا نئی سیاسی جماعت ”استحکامِ پاکستان پارٹی“ کے قیام کا اعلان

سینیئر سیاستدان جہانگیر ترین نے لاہور میں عبدالعلیم خان، عون چوہدری، عمران اسماعیل اور فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت "استحکامِ پاکستان پارٹی" کا اعلان کردیا۔

ارشد شریف قتل کیس، والدہ نے عمران خان کو شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست دائر کر دی

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ میں بیٹے کے قتل کیس میں تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان، صحافی عمران ریاض، تحریکِ انصاف کے رکن مراد سعید، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور اے ار وائی کے سربراہ سلمان اقبال کو شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

سیاست کیرئیر کا بدترین انتخاب ہے، میں کبھی کسی کو سیاست تجویز نہیں کروں گا، عمران خان

برطانوی صحافی پیئرس مورگن کو "ٹاک شو" میں انٹرویو دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمرانل خان کا کہنا تھا کہ سیاست کیریئر کا بدترین انتخاب ہے اور میں کبھی بھی کسی کو یہ تجویز نہیں کروں گا۔

سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز اور کرداروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، فارمیشن کمانڈر کانفرنس

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام فارمیشن کمانڈرز کے علاوہ کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے بھی شرکت کی۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.