Newsroom

عمران خان نے امریکہ سے مدد مانگ لی

سابق وزیراعظم نے امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین واٹرز سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان اور تحریکِ انصاف کے حق میں کوئی بیان جاری کریں کیونکہ ان کا بیان پاکستان کے موجودہ حالات میں عمران خان اور تحریکِ انصاف کیلئے مددگار ہو گا۔

ملٹری کورٹس یا بیرون ملک روانگی، عمران خان کیلئے دو راستے؟

ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 اور 10 مئی کے ریاست مخالف احتجاج اور بدترین جلاؤ گھیراؤ کے بعد مقتدر قوتوں کے جانب سے دو راستوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں۔

عمران خان ایک فتنہ ہے، ہمیں اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقل کو تاریک ہونے سے بچانا ہے، جاوید لطیف

بدقسمتی سے معصوم بچوں کی ذہن سازی میں عمران خان سمیت اداروں میں بیٹھے کچھ لوگوں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا، ذہن سازی کرنے والے اور ان کے بچے عیش و عشرت کی زندگیاں گزار رہے ہیں جبکہ گمراہ ہونے والے بچے جیلوں میں ہیں اور ان کے والدین کورٹ کچہریوں میں روتے بلکتے دھکے کھا رہے ہیں۔

تکبر اور رعونت کا پہاڑ عمران خان عبرت کا نشان بن گیا ہے، مریم نواز

عمران خان تم نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔

فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد زمان پارک میں عمران خان کی رہاشگاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں، نگران وزیراطلاعات پنجاب

انٹیلی جینس کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں میں شامل 30 سے 40 دہشتگرد افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.