Latest stories about Afghanistan

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کی حمایت اور پناہ ختم ہونے تک مذاکرات سے انکار کر دیا، بلومبرگ

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ جب تک افغان سرزمین سے سرحد پار دہشتگردی میں ملوث عناصر کی پناہ گاہیں اور پشت پناہی ختم نہیں ہوتی تب تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اب دما دم مست قلندر ہوگا اور ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا طالبان حکومت کو پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے طالبان حکومت کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی اور “دما دم مست قلندر” ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی بلکہ ہمسایہ ہونے کے ناتے زمینی حقائق اور حالات سے پوری طرح واقف ہے اور تمہاری اوقات بھی جانتی ہے۔

پاکستان کی افغانستان کے اندر مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، دہشتگردوں کے کیمپس کو نشانہ بنایا گیا

پاکستان کی افغانستان کے اندر ٹی پی و حقانی نیٹ ورک کے دہشتگرد عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کے کیپمس اور محفوظ پناہ گاہوں پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں؛ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی حملوں میں مارے جانے والے 40 سے زائد دہشتگردوں کے نام سامنے آ گئے۔

پاکستان کے پاس افغانستان کے اندر کارروائی کا آپشن موجود ہے جو کابل اور قندھار تک جا سکتی ہے، خواجہ آصف

پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے افغان حکومت اور بھارت کی ملی بھگت سے جاری پراکسی جنگ ہیں، پاکستان کے پاس افغانستان کے اندر کارروائی کا آپشن موجود ہے جو محض سرحدی علاقوں تک محدود نہیں رہے گی بلکہ کابل اور قندھار تک بھی جا سکتی ہے۔

پاک فوج پوری قوم کی فوج ہے جو اپنے خون سے حلف کی تائید کر رہی ہے، خواجہ آصف

پاک فوج پوری قوم کی فوج ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں، فوجیوں کی گردنیں تن سے جدا کر دی جاتی ہیں، فوج اپنے خون سے حلف کی تائید کر رہی ہے، افغانستان سے کوئی محبت نہیں، شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔

تازہ خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، ایران مذاکرات توجہ کا مرکز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ایران کے ساتھ لینڈ روٹس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال پر پاکستان، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ”مجھے سب معلوم ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے دوران پاکستانی قیادت امریکا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Trump praises Pakistan as Iran talks remain in focus

Donald Trump offered unusually warm praise for Pakistan, Islamabad, the Prime Minister and the Field Marshal during a media exchange, saying Pakistan’s leadership remains engaged with the United States as Iran negotiations continue.

مئی 2025 کی پاکستان بھارت فضائی جھڑپ کے بعد چینی لڑاکا طیارہ ساز کمپنی کی فروخت میں تیزی، منافع ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

مئی 2025 کی پاکستان بھارت فضائی جھڑپ کے بعد جے ٹین سی طیاروں کی عالمی دفاعی حلقوں میں شہرت نمایاں طور پر بڑھی۔ بلومبرگ کے مطابق، جے ٹین سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئرکرافٹ کی فروخت میں تیزی آئی اور منافع ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Iran envoy praises Ishaq Dar and Pakistan’s foreign office for quiet diplomacy behind talks

Iranian Ambassador Reza Amiri Moghadam praised Deputy Prime Minister and Foreign Minister Ishaq Dar and Pakistan’s career diplomats for their role in facilitating, coordinating and preparing diplomatic talks.

Afghanistan could lose over 25,000 female teachers and health workers by 2030, UNICEF warns

UNICEF warns Afghanistan could lose 25,000+ female teachers and health workers by 2030, as restrictions on girls’ education and women’s work continue under Taliban rule.