Latest stories about Afghanistan
اقوام متحدہ رپورٹ؛ تحریک طالبان پاکستان سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار
اقوام متحدہ نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو سب سے بڑا دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے اندر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کو مسلسل استعمال کر رہی ہے۔
تاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتی ہے، ہم اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار
تاجر برادری بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتی ہے، ہم اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، انشاءاللّٰه پی آئی اے پروازوں کی بحالی اب چند ہفتوں کی بات ہے، افغانستان میں انٹیلیجنس بنیاد پر انسدادِ دہشتگردی آپریشن کیا۔
پاکستان تارکینِ وطن کا بوجھ اتارنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا مکمل حق رکھتا ہے، نگران وزیراعظم
پاکستان پر تارکینِ وطن کا بوجھ برطانیہ کی نسبت زیادہ ہے جبکہ ان کی تعداد آئرلینڈ کی کل آبادی کے قریب ہے، پاکستان یہ بوجھ اتارنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا مکمل حق رکھتا ہے، نگران وزیراعظم کی ”دی ٹیلی گراف“ میں شائع ہونے والی تحریر۔
جن اناڑی لوگوں نے مُلک کا بھٹا بٹھا دیا اُن کا محاسبہ ہونا چاہیے، نواز شریف
پتہ لگنا چاہیے کہ مجھے 93 اور 99 میں کیوں نکالا گیا، ہمیں نکال کر مُلک اناڑی کے حوالہ کیا گیا، معاشی بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی اور 2022 تک ہر چیز کا بھٹا بیٹھ گیا، ملک کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔
غزہ میں مارے گئے بچوں اور خواتین کی تعداد دو سالہ روسی حملوں میں یوکرین سے دوگنی ہو چکی ہے، نیو یارک ٹائمز
غزہ میں مارے گئے بچوں و خواتین کی تعداد روسی حملوں میں یوکرینی اموات سے دوگنی ہو چکی ہے۔ غزہ کے شہریوں کی اموات کی رفتار عراق، شام، افغانستان میں امریکی فوجی مہمات سے زیادہ ہے۔
تازہ خبریں
میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور
کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔
علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی
گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔