International

US seeks broader strategic partnership with Pakistan, says US Secretary of State Marco Rubio

US Secretary of State Marco Rubio has signalled a broader strategic relationship with Pakistan, expanding cooperation beyond counterterrorism into trade, economic growth and regional stability.

شاہ سلمان نے شیخ صالح الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتیِ اعظم مقرر کر دیا

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے شیخ ڈاکٹر صالح الفوزان کو سعودی عرب کا نیا مفتیِ اعظم مقرر کر دیا ہے۔ وہ مجلسِ کبار العلما کے چیئرمین اور دارالافتاء و علمی تحقیقات کے سربراہ کی حیثیت سے وزیر کے مساوی عہدہ سنبھالیں گے۔ یہ تقرری سابق مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے طویل دور کے بعد عمل میں آئی ہے اور مملکت کی مذہبی قیادت میں تسلسل کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستانی عوام شاندار ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین قیادت موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے تصادم کو ختم کروایا ہے۔ پاکستانی عوام ’’شاندار‘‘ ہیں اور ان کے پاس اِس وقت بہترین ’’قیادت‘‘ موجود ہے۔ جلد پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جارہے ہیں۔

بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، نواز شریف

بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر سیاسی تقسیم بھلا کر یک آواز ہو کر بولنا خوش آئند ہے، میڈیا نے دنیا کے سامنے سچ پر مبنی بیانیہ پیش کیا اور دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بےنقاب کیا۔

پاکستان باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، تجارت کا فوراً آغاز ہونا چاہئے

پاکستان ایک باصلاحیت قوم ہے جو اعلیٰ معیار کی اشیاء تیار کرتی ہے، ہم پاکستان کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔ میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستان سے رابطہ اور فوراً تجارت کا آغاز کریں۔ امید ہے پاک بھارت معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ اگر پرامن طریقے سے نہ ہوا تو پھر سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، ترک صدر رجب طیب اردوغان

ترکیہ برادر پاکستانی قوم کے ساتھ اچھے اور بُرے وقت میں کھڑا رہے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے جا رہے ہیں، مذاکرات جلد ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ہم پاکستان کے ساتھ بہت جلد تجارتی ڈیل کرنے جا رہے ہیں اور اس حوالہ سے مذاکرات جلد ہوں گے، بھارت اور پاکستان کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کیلئے میری حکومت نے اہم کردار ادا کیا جس پر مجھے فخر ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ کی تباہی، فرانسیسی ڈاسو ایوی ایشن کو 1 ارب یورو کا نقصان

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے رافیل طیارہ کی تباہی کے باعث فرانسیسی دفاعی ادارہ ڈاسو ایوی ایشن کو گزشتہ ہفتہ کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کم و بیش 1 بلین یورو کا نقصان ہوا۔ تھرسڈے ٹائمز

Rafale manufacturer Dassault loses €1bn in market cap after Pakistan drops Indian jet

When a flagship defence product loses market confidence, investor sentiment turns fast—French weapons manufacturer Dassault Aviation saw over €1 billion wiped from its valuation in just five days as the Rafale’s perceived value slipped after Pakistan's JF-17 Thunder outshined it.

ایکس (ٹوئیٹر) پر بھارتی حکومت کا دباؤ، بین الاقوامی صحافیوں سمیت ہزاروں اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ؛ سوشل میڈیا ایکس (ٹوئیٹر) کو بین الاقوامی صحافیوں سمیت ہزاروں اکاونٹس بلاک کرنے کا حکم۔ ایکس نے اسے سنسرشپ پر پابندی قرار دیتے ہوئے قانونی راستہ اپنانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی اقدامات کے ردعمل میں پاکستان کا روس سے رابطہ، عالمی سفارتی محاذ پر اہم پیش رفت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ۔ روس کا تشویش کا اظہار کرتے ہوئےسفارتی حل اور تحمل کو ناگزیر قرار۔ پاکستانی مؤقف کی حمایت ظاہر کرتی ہے اسلام آباد کی سفارت کاری روایتی اتحادیوں سےآگے بڑھ رہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا اچانک تقرریوں اور ریٹائرمنٹ پر خط، داخلی بے چینی اور شفافیت کا فقدان بے نقاب

بھارتی آرمی چیف جنرل دیویدی کا اعلیٰ افسران کو لکھا گیا خط بھارتی افواج میں اچانک تقرریوں اور ریٹائرمنٹ پر بڑھتی اندرونی بے چینی کو منظرِ عام پر لے آیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار، ایئر مارشل دھارکر اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا جیسے سینیئر افسران کی خاموش تبدیلیوں نے ادارے کے اندر عدم اعتماد کو جنم دیا، جس کا فائدہ پاکستان اٹھا رہا ہے۔

آذربائیجان نے پہلگام واقعہ کی غیرجانبدار شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

آذربائیجان نے پہلگام حملے پر ردعمل دیتے ہوئے غیرجانب دار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کے ذریعے حقیقت سامنے لائی جائے تاکہ معاملے کا منصفانہ اور پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔

پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور تنازعات خود حل کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک میں تناؤ شدید ہے، مگر ایسا ہمیشہ سے رہا ہے۔
error: