میں بڑی انکساری کے ساتھ اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں، اگلا الیکشن لڑیں اور انشاءاللّٰه چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں، میں ان کا ایک سپاہی بن کر ان کی اور پاکستان کی خدمت کروں گا۔ نواز شریف پاکستان کے معمار ہیں اور میرا ایمان ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلے گی۔
میرٹ کو فروغ دینا چاہیے، اگر کوئی محنت کرتا ہے اور میرٹ پر پورا اترتا ہے تو اس کو آگے لایا جائے اور اگر کوئی میرٹ پر پورا نہیں اترتا تو وہ چاہے کسی کا بھی بیٹا ہے، کسی کا بھی بھائی ہے، کسی کی بھی بہن ہے یا کسی کی بھی بیٹی ہے اس کو کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔
عمران خان کا اقتدار ختم ہوا تو اس کی اصلیت کھل کر قوم کے سامنے آ گئی، اس نے ملک کو جلا ڈالا، اقتدار جانے کا اتنا صدمہ ہوا کہ اپنے ملک کو آگ لگا دی، شہداء کی یادگاروں کو جلا دیا اور ان شہداء کے مجسموں کو توڑا گیا، اس دن ہمارے دل خون کے آنسو روئے تھے کیونکہ شہداء صرف فوج کے نہیں بلکہ پوری قوم کے ہوتے ہیں۔
With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.