ACROSS TT

News

FBI captures Indian national wanted over crime network links

The FBI has confirmed the capture of Nitish Kaushal, a 26-year-old Indian national wanted over his alleged role as an enforcer for the Bhagwanpuria crime network. He was arrested in Vermont near the US-Canada border, the first confirmed capture among the fugitives named under Operation Hard Ball.

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 351 روپے 46 پیسے جبکہ ڈیزل 331 روپے 30 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

Argentina stun England with dramatic late comeback to reach World Cup Final

Argentina scored twice in the final minutes to complete a dramatic 2-1 comeback over England in Atlanta and advance to a second consecutive FIFA World Cup final.

China now viewed more positively than the US in most countries, Pew finds

For the first time, more people view China favourably than the US across most of 36 countries surveyed, Pew Research Center finds, with more expressing confidence in Xi than Trump. The US leads China in just six countries. In Pakistan, 84% call China a reliable partner against 36% for the US.

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 17 ارب امریکی ڈالرز کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا، مشیرِ خزانہ خرم شہزاد

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4722 ارب روپے (تقریباً 17 امریکی ڈالرز) کا قرض مقررہ وقت سے پہلے ادا کر دیا۔ رواں مالی سال 2900 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔ ادا کیے گئے قرض میں 51 فیصد سٹیٹ بینک، 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا شامل ہے۔ مشیرِ خزانہ
NewsroomInternationalبھارت نے اگر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو تحفظ نہ دیا تو...

بھارت نے اگر مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو تحفظ نہ دیا تو بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائینگے، سابق امریکی صدر بارک اوباما

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں مذہبی و نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو بھارت تقسیم ہو جائے گا۔

spot_img

ایتھنز—سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر بھارت میں مذہبی و نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو بھارت تقسیم ہو جائے گا۔

باراک اوباما نے جمعرات کو ایک امریکی نیوز چینل ”سی این این“ کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی معاشرے میں کمزور طبقات کے حقوق کے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کو ان مسائل پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ خلوصِ دل سے گفتگو کرنی چاہیے کیونکہ اگر بھارت میں مذہبی و نسلی اقلیتوں کے ساتھ منصفانہ سلوک نہ رکھا گیا تو بھارت تقسیم ہو سکتا ہے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ اگر جوبائیڈن نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں ہندو اکثریت والے بھارت میں مسلمان اقلیت کے تحفظ کا ذکر ضرور کرنا چاہیے، میں نریندر مودی کو اچھی طرح جانتا ہوں اور اگر میں ان سے بات چیت کرتا تو ان سے ضرور یہ کہتا ک اگر آپ نسلی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے تو عین ممکن ہے کہ انڈیا کئی حصوں میں تقسیم ہو جائے گا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس معاملہ پر خلوصِ نیت سے بات چیت ہونی چاہیے کیونکہ اس طرح کے شدید اندرونی تنازعات بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، بھارت کے اندرونی حالات نہ صرف وہاں کی مسلمان اقلیت کیلئے بلکہ ہندو اکثریت کیلئے بھی اچھے نہیں ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی میں صدر جوبائیڈن کے سب سے بڑے حامیوں میں شمار کیے جانے والے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن نے جمہوریت کے دفاع کو اپنی انتظامیہ کا مرکز بنا رکھا ہے، انہوں نے چینی صدر کو ڈکٹیٹر کہا اور اس پر قائم ہیں جبکہ وہ اس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی میزبانی بھی کر رہے ہیں جو آمریت پسند ہے اور ایک آزاد خیال جمہوری نہیں ہے۔

باراک اوباما نے امریکی صدر کی حیثیت سے جنوری 2015 میں دہلی میں ”یومِ جمہوریہ“ کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی، انہوں نے 27 جنوری 2015 کو دہلی میں ہی ایک خطاب کے دوران بھارت میں سماجی ہم آہنگی کے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی معاشی ترقی اس کے اتحاد پر منحصر ہے، ہم دنیا میں جس امن کے متلاشی ہیں اس کا آغاز انسانی دلوں سے ہوتا ہے اور فی الحال بھارت کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اس بنیادی قدر کو برقرار رکھنا بھارت کیلئے ناگزیر ہے، انڈیا اس وقت تک کامیاب رہے گا جب تک یہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہو جاتا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.