Latest stories about ISI
فیض حمید آئی ایس آئی کے متوازی اپنے سسٹم کے تحت ریاست کے چاروں ستونوں کو کنٹرول کرتے تھے، ابصار عالم
فیض حمید آئی ایس آئی کے متوازی اپنے سسٹم کے تحت ریاست کے چاروں ستونوں کو کنٹرول کرتے تھے، فیض حمید اور عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو پاکستان میں بسایا، فیض حمید نے جیو نیوز کی نشریات بند کر کے کہا کہ نواز شریف کو چور کہو۔
جنرل (ر) فیض حمید کے بعد مزید 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلہ میں 3 ریٹائرڈ افسران کو فوجی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا، تینوں ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
شہباز شریف ہمارے ایم این ایز کو اغواء کرنے کیلئے انٹیلیجنس ایجنسیز کا استعمال کر رہے ہیں، عمر ایوب
شہباز شریف ہمارے ایم این ایز کو اغواء کرنے کیلئے آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کو استعمال کر رہے ہیں، آج ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے، انٹیلیجنس ایجنسیز کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔
ہمیں بتایا جائے کہ انٹیلیجنس ایجنسیز کا بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
ہمیں پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیز بالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ بتایا جائے، وہ بجٹ کہاں لگایا جا رہا ہے؟ ملک کی معیشت بکھر چکی ہے، چینی راہنما نے جو کچھ کہا ہے اس کا یہی مطلب ہے کہ ہمیں اپنا گھر درست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔
پاک فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا
پاک فوج نے سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، جنرل (ر) فیض حمید پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف دورانِ ملازمت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا۔
تازہ خبریں
میں کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے۔ علی امین گنڈا پور
کل ساری رات کے پی ہاؤس اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد پولیس نے چار چھاپے مارے مگر میں نہ ملا، بُرے وقت میں چھوڑنے والا بزدل ہے، عمران خان قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مرتے دم تک جنگ لڑتے رہیں گے، گرفتار کرنا ہے تو کرلو۔
علی امین گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، فیصل کریم کنڈی
علی امین گنڈا پور گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے اور خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی کا ہے، یہ لوگ اپنے جلوسوں میں دہشتگردوں کو ساتھ لاتے ہیں، خیبرپختونخوا میں صرف کرپشن ہو رہی ہے۔
اسلام آباد پر حملہ کرنیوالوں میں افغان شہری اور پختونخواہ پولیس کے اراکین شامل ہیں، محسن نقوی
گرفتار ہونے والوں میں 120 افغانی شہری اور خیبرپختونخوا کے 11 پولیس اہلکار شامل ہیں، پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ کا مقابلہ کیا، اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
تحریک انصاف شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کے قافلے سے پولیس پر حملہ کیا گیا، پی ٹی ائی احتجاج سے 120 افغان شہری پکڑے گئے ہیں، دھاوا بولنے والوں کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
نواز شریف کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی فیصلہ غلط تھا، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ غلط تھا، گاڈ فادر والی کہانی کا کیس سے کوئی تعلق نہ تھا، اقامہ کا پٹیشن میں کہیں ذکر نہیں تھا، تنخواہ کی بنیاد پر دیئے گئے فیصلہ کا کوئی جواز نہ تھا، کیس میں بیان کیے گئے الزامات ثابت نہ ہو سکے تھے۔