عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کردیا

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی کا اعلان کیا ہے، کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا اور ان کے خلاف کارروائی بھی کروں گا۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے بدسلوکی پر بھی معافی کا مطالبہ کیا۔

अनुवाद हो रहा है… 0 / 3 मूल लेख पढ़ें

A file photo is shown of PTI chairman Imran Khan at Islamabad High Court. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PTI chairman Imran Khan at Islamabad High Court. — FILE/THE THURSDAY TIMES

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے واقعات پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے کارکن ملوث پائے گئے تو وہ معافی مانگیں گے اور ملوث افراد کو پارٹی سے نکالیں گے اور انہیں سزا بھی دلوائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دوران اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شمولیت ثابت ہوئی تو وہ معذرت کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں رینجرز نے گھسیٹا، جو کہ ایک عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی بے عزتی ہے، اور مطالبہ کیا کہ ان سے بھی معافی مانگی جائے​​​​۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International