بلوچستان تنہا نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پنجاب بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، مریم نواز

پنجاب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، دہشتگردوں کو اُڑا کر رکھ دینا چاہیے۔ دفاعِ وطن میں قربانیاں دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ ایف سی استعداد بڑھانے کیلئے پنجاب حکومت 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔

کوئٹہ (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں ایف سی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے معاونت کا اعلان کر دیا، ایف سی کے جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین ہیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایف سی کیلئے 10 ارب روپے معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب معلوم ہوا کہ ایف سی کو اپنی استعداد بڑھانے کیلئے دس ارب روپے درکار ہیں تو میں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب پوری رقم فراہم کرے گا، بلوچستان نہا نہیں ہے، پنجاب ہر لمحہ بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایف سی کے جوان دھرتی اور قوم کے دفاع میں قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارے لیے اپنے جوانوں کی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔

مریم نواز شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز بلوچستان میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں افواجِ پاکستان اور ایف سی کو بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی سلامتی و حفاظت کیلئے قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، آج جس جذبہ و عزم اور بہادری سے ہمارے جوان ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اُنہیں میرا سلام اور سیلیوٹ ہے، جس طرح پاکستانی ماؤں نے اپنے بیٹے سرحدوں پر وطن کی پاسبانی کیلئے بھیجے ہیں یہ ماؤں کے لعل اور کتنے گھروں کے سہاگ اور کتنی بہنوں کے بھائی اور کتنے بچوں کے باپ وطن کی خاطر لڑ رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں، ایسے جوانوں پر جتنا فخر کروں اور جتنی تعریف کروں اور جتنا حوصلہ بڑھاؤں وہ کم ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے، سیکیورٹی فورسز میں خواتین کا آنا خوش آئند ہے، پاکستان کی بیٹیاں خدمت اور فرائض کی انجام دہی میں کسی سے کم نہیں ہیں، پاکستان کا بدترین دشمن اور مخالف بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب تک ہم بُنْیَانٌ مَرْصُوصٌ بن کر ڈٹے رہیں۔ پوری قوم اور تمام صوبے اور اکائیاں ایک یونٹ بن کر متحد کھڑے رہیں گے تو کوئی دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، اب وقت آ گیا ہے کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے۔ جو کوئی پاکستان کو کمزور کرے، اندرونی ہو یا بیرونی، وہ پاکستان کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صرف روایتی دہشتگردی اور جنگ کا سامنا نہیں بلکہ ففتھ جنریشن سائیکولوجیکل وار فیئر کا بھی سامنا ہے، دشمن پوری تیاری کے ساتھ آیا ہے جس نے صرف جغرافیائی سرحدوں پر نہیں بلکہ ہمارے ذہنوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے، وہ ہمیں تقسیم کرنے کا بیانیہ لے کر آیا ہے، اٹھارہویں ترمیم کے تحت ہمیں انتظامی آزادی ملی مگر مطلب یہ نہیں کہ ہم صوبوں اور گروہوں میں بٹ جائیں، جب ملک کی سلامتی،ل اور سیکیورٹی س حفاظت کی بات آتی ہے تو ہمیں یکجان ہو کر کھڑے ہونا ہو گا، جس طرح فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن کا قیام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا جس کیلئے بطور قوم سخت فیصلے کرنا پڑیں گے، کچھ سیاسی راہنماؤں نے دہشتگردوں کیلئے دروازے کھولے، اپنے ملک اور اپنی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے ہمارے دشمن ہیں، ہم نے انتہا پسندی کو شکست دینی ہے، دہشتگردوں کو اڑا کر رکھ دینا چاہیے، دہشتگردی کے خلاف کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے جہاں سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی استعداد کار کو بڑھانا ضروری ہے، پنجاب میں جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام فورسز کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پنجاب میں سی سی ٹی وی کے ذریعہ ہر گلی محلے اور شاہراہوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پنجاب میں فساد اور جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر حملوں کا خاتمہ کیا ہے، ہماری عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: