کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 9 ہزار 696 اعشاریہ 98 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی کا رجحان غالب رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 58 ہزار 354 اعشاریہ 12 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 1 لاکھ 46 ہزار 480 اعشاریہ 14 پوائنٹس پر بند ہونے والا ہنڈرڈ انڈیکس آج کاروبار کے اختتام پر 9 ہزار 696 اعشاریہ 98 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 56 ہزار 177 اعشاریہ 12 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 6 اعشاریہ 62 فیصد اضافے کے برابر ہے۔
آج کے کاروبار کے دوران مارکیٹ کی کم ترین سطح 1 لاکھ 55 ہزار 294 اعشاریہ 65 پوائنٹس رہی، جبکہ مجموعی طور پر 28 کروڑ 96 لاکھ 51 ہزار 984 حصص کا تبادلہ ہوا۔
تجارتی مالیت 27 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ 40 ہزار 751 روپے ریکارڈ کی گئی، جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد اور مارکیٹ میں بھرپور سرگرمی کی عکاسی کرتی ہے۔




