اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ’’تھرسڈے ٹائمز‘‘ سے خصوصی گفتگو میں مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالہ سے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ’’تھرسڈے ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اتوار 29 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
تھرسڈے ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فیدان پاکستان پہنچ کر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اتوار کی سہ پہر پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ اہم ملاقات کریں گے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ اتوار کی شام ہی سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات ہو گی جس کے بعد عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ بعدازاں ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
تھرسڈے ٹائمز کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی سوموار 30 مارچ کو وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی میزبانی میں ہونے والا یہ چار ملکی اجلاس 19 مارچ کو ریاض میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مابین ہونے والی اہم ملاقات کا تسلسل ہے۔




