پاکستان آئندہ چند روز میں امریکا ایران مذاکرات میں میزبانی و سہولتکاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے، اسحاق ڈار

امریکا و ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ پاکستان جاری تنازع کے جامع و پائیدار حل کیلئے آئندہ چند روز میں فریقین کے درمیان بامعنی و نتیجہ خیز بات چیت کی میزبانی و سہولت کاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے جو کہ پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔ سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزراءِ خارجہ نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ خطہ میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمہ اور سفارتکاری واحد مؤثر راستہ ہیں۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراءِ خارجہ کو اسلام آباد میں ممکنہ امریکا ایران مذاکرات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے جس کو بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ چاروں ممالک کے وزراءِ خارجہ نے خطہ کی صورتحال کو قابو میں رکھنے، فوجی کشیدگی کے خطرات کو کم کرنے اور بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزراءِ خارجہ نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ خطہ میں امن و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمہ اور سفارتکاری واحد مؤثر راستہ ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ کے منشور اور علاقائی سالمیت و خودمختاری سے متعلق اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران دونوں نے ممکنہ مذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے جو کہ پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان جاری تنازع کے جامع و پائیدار حل کیلئے فریقین کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کی میزبانی اور سہولت کاری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔ اقوامِ متحدہ، چین اور دنیا کے کئی دوست ممالک نے پاکستان کی اِن امن کوششوں کیلئے بھرپور حمایت و اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزراءِ خارجہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خطہ میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی بھرپور حمایت اور تائید کی، چاروں ممالک میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہِ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنے علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جنگ کے خاتمہ، کشیدگی میں کمی اور پُرامن حل کیلئے سفارتی کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکا کے ساتھ بھی اہم سفارتی سطح پر ہماری مسلسل بات چیت جاری ہے۔

پاکستانی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے خطہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد اور مستقل خاتمہ کیلئے ممکنہ راستوں پر بھی تبادلہِ خیال کیا گیا ہے۔ سب نے اِس بات پر تشویش ظاہر کی ہے کہ جاری تنازع پورے خطہ میں انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے اور معاشی حوالہ سے سنگین اثرات مرتب کر رہا ہے۔ سب نے اتفاق کیا کہ یہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: