بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹ کی یلغار کر دی، نیو یارک ٹائمز

بھارتی میڈیا نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹ کی یلغار کر دی، پاکستانی جوہری اڈے اور دو پاکستانی لڑاکا طیاروں کی تباہی اور کراچی بندرگاہ پر بمباری جیسی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہ تھی، کئی معروف ٹی وی چینلز نے تصدیق کے بغیر خبریں چلائیں، حتیٰ کہ کچھ میڈیا چینلز نے تو سراسر من گھڑت کہانیاں نشر کر دیں۔

پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو رافیل کی تباہی سمیت بھاری نقصان اٹھانا پڑا، سوئس اخبار این زیڈ زیڈ

بھارت کیلئے آپریشن سندور مہلک ناکامی میں بدل گیا۔ حالیہ پاک بھارت تناؤ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل کی تباہی یورپی دفاعی منصوبوں کیلئے بھی تشویش کا باعث ہے۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے بھارت کی کمزوریوں کو بےنقاب کر دیا، فرانسیسی اخبار لے موند

پاک بھارت کشیدگی نے بھارت کی کمزوریوں کو بےنقاب کر دیا۔ مودی کی پالیسیز ہندوتوا کے نظریات سے پھوٹتی ہیں جنہیں مودی نے بھارت کو ہندو ریاست بنانے کیلئے فروغ دیا۔ بھارت نے کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر لگایا۔فرانسیسی اخبار ’’لے موند‘‘۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی، باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں، اختیارات کا غلط استعمال اور 9 مئی واقعات بھی شاملِ تفتیش ہیں۔

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، معاشی اشاریے مثبت ہیں مزید بہتر ہوں گے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

مایوسی کے بادل چھٹ چکے، معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مزید بہتر ہوں گے۔ مایوسی اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے کدھر ہیں؟ پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں۔ ریاست ماں کی طرح ہے، اسکی قدر لیبیا، عراق، فلسطین کے عوام سے پوچھیں۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: