Newsroom

پاکستان میں سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کر رہا ہے، وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز

سوشل میڈیا کے ذریعہ نوجوان نسل کا برین واش کیا جا رہا ہے جس کا سدّباب ناگزیر ہے، پاکستان میں سیاسی فاشزم بھی دہشتگردی کی شکل اختیار کر رہا ہے جبکہ 9 مئی کو سیاسی دہشتگردی کے نتائج دنیا بھر نے دیکھے ہیں۔

بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ میں زہر دیئے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، ڈاکٹر عاصم یوسف

میں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دوران ان کا طبی معائنہ کیا ہے، میڈیکل چیک اپ ایسے کوئی شواہد نہیں مل سکے جن سے زہر دیئے جانے کی تصدیق ہو سکے، ہفتہ کے روز عمران خان کا بھی طبی معائنہ کیا جائے گا۔

ذوالفقار بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کیلئے ذوالفقار بھٹو نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، ان کی کاوشوں سے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا، بھٹو کو غیر شفاف عدالتی کارروائی کے ذریعہ پھانسی کی سز سنائی گئی، بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آج کاروباری روز کے اختتام تک مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 869 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سٹاک ایکسچینج 67 ہزار 756 کی سطح بند ہوئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے پانچ ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، خطوط میں پاؤڈر اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی ہیں، "گل شاد" نامی خاتون کی جانب سے بھیجے گئے یہ خطوط کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالہ کر دیئے گئے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.