اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے 67 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا، کاروبار کا اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 869 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 67 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، سٹاک ایکسچینج 67 ہزار 756 کی سطح پر بند ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے بڑھا ہے، گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 91 پیسے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 6 پیسے کم ہو کر 279 روپے 98 پیسے ہے۔