Newsroom

پاکستان میں اعلیٰ سرکاری افسران کی مراعات میں کمی، حکومت کا کفایت شعاری کی جانب بڑا قدم

حکومتِ پاکستان نے دو ماہ کے لیے اعلیٰ سرکاری افسران، حکومتی نمائندوں اور سرکاری اداروں کے سینئر عہدیداروں کی تنخواہوں، مراعات اور بورڈ فیس میں عارضی کمی کا اعلان کیا ہے، جسے مالی دباؤ، ایندھن کی غیر یقینی صورتحال اور ریاستی سطح پر خود احتسابی کے ایک اہم اظہار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاکستان کی جانب سے مشکل حالات میں سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا

سعودی وزیرِ خارجہ کے اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سے رابطے، خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

سعودی وزیرِ خارجہ کے پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے، خطہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب گفتگو میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے سفارتی روابط اور سیاسی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 9 ہزار 600 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 9 ہزار 696 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 177 کی سطح عبور کر گیا۔

قطر سمیت خلیجی و عرب ممالک پر ایرانی حملے بلاجواز ہیں، ایرانی حملوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کی جا چکی تھی، قطری وزیراعظم

قطر سمیت خلیجی و عرب ممالک پر ایرانی حملے بلاجواز ہیں جن کی منصوبہ بندی پہلے سے کی جا چکی تھی۔ ایران نے قطر میں سویلین و انرجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جو خطرناک و غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ ایران کے غلط اندازوں نے اعتماد سمیت سب کچھ تباہ کر دیا۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: