وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پاکستان کی جانب سے مشکل حالات میں سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا

رائے دیں
Prime Minister Shehbaz Sharif met Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman in Jeddah, reaffirmed Pakistan’s full solidarity with Saudi Arabia, thanked the Kingdom for its longstanding support, and discussed regional peace and stability. — FILE
Prime Minister Shehbaz Sharif met Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman in Jeddah, reaffirmed Pakistan’s full solidarity with Saudi Arabia, thanked the Kingdom for its longstanding support, and discussed regional peace and stability. — FILE
یہ تحریر سنیںوزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کیلئے مکمل یکجہتی و حمایت کا اظہار2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:48

— وزیراعظم شہباز شریف کی جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے محدود سطح کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے آغاز میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے پُرخلوص سلام و نیک تمناؤں کا پیغام دیا اور پاکستان کیلئے سعودی عرب کی دیرینہ حمایت پر گہرے اطمینان اور تشکر کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے مشکل حالات میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان خطہ کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اِس امر پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطہ میں امن کیلئے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media