Reports from The Thursday Times' in-house monitoring desk.
Stories from TT Monitoring Desk
پاکستان کی امریکہ کو بحیرۂ عرب میں نئی بندرگاہ قائم کرنے کی پیشکش، دی فنانشل ٹائمز
پاکستان نے امریکہ کو بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بحیرۂ عرب پر نئی بندرگاہ قائم کرنے اور اس کا انتظام سنبھالنے کی پیشکش کی ہے۔ منصوبے کا مقصد امریکی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے معدنی وسائل تک واشنگٹن کی رسائی بڑھانا ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد کی نئی سفارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جو چین، امریکہ، ایران اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو ازسرِنو ترتیب دینے پر مرکوز ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا نیا دفاعی معاہدہ، بھارت کیوں پریشان ہے؟ بی بی سی
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خطے میں نئی صف بندی کی علامت بن گیا ہے اور بھارت میں تشویش اور بے چینی پیدا کر رہا ہے کیونکہ اس میں باہمی دفاع کی شق شامل ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کو سعودی مالی اور سیاسی پشت پناہی دے سکتا ہے اور طویل مدت میں خطے کی سکیورٹی صورتحال بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ؛ مغربی اثر و رسوخ ریگستانی ریت میں دفن، برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ
سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ ریاض اسلام آباد کی جوہری چھتری میں آ گیا ہے۔ مغربی اثر و رسوخ ریگستانی ریت میں دفن ہوتا، جب کہ اینگلوامریکی ضمانتیں شدید دباؤ میں دکھائی دیتی ہیں۔
سعودی عرب اور پاکستان: مدد سے دفاعی شراکت داری تک کا سفر، دی فنانشل ٹائمز
سعودی عرب نے 1998 میں پاکستان کو ایٹمی تجربے کے بعد مفت تیل دے کر پابندیوں سے بچایا تھا، مگر اب منظر بدل چکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس بار مدد لینے نہیں بلکہ دینے ریاض پہنچے جہاں امریکی ہتھیاروں پر انحصار کرنے والا سعودی عرب جوہری پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے میں داخل ہو چکا ہے۔
جیل میں قید کے دوران عمران خان کی صحت متاثر، سماعت متاثر اور ورٹیگو کا شکار، برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق سابق وزیرِاعظم عمران خان جیل میں قید کے دوران سماعت میں کمی اور ورٹیگو جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ بیماریاں زندگی کیلئے خطرناک نہیں، لیکن ان سے 72 سالہ رہنما کی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔