عمران خان کو جیل میں 8 کمروں اور 9 ڈاکٹرز سمیت شاہانہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں

عمران خان کو جیل میں 8 کمروں اور 9 ڈاکٹرز سمیت شاہانہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی وی کے 10 چینلز دکھائے جا رہے ہیں، الگ باورچی دیا گیا ہے جو انہیں مرضی کے کھانے پکا کر دیتا ہے، ورزش کیلئے سائیکل اور واک کیلئے صحن بھی موجود ہے۔

Tarjuma ho raha hai… 0 / 3 Asal tehreer parhein

A file photo is shown of PTI supremo Imran Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of PTI supremo Imran Khan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اڈیالہ (تھرسڈے ٹائمز) — تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جیل میں شاہانہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جیل میں 8 کمرے عمران خان کے زیرِ استعمال ہیں جبکہ عمران خان کے علاج اور کھانے کیلئے 9 ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں ٹیلی ویژن کے 10 چینلز دکھائے جا رہے ہیں جبکہ بیڈ، میٹرس اور اخبار کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں، عمران خان کو جیل میں ورزش کیلئے ان کی فرمائش پر سائیکل بھی دیا گیا ہے اور لوہے کا ایک راڈ بھی لگایا گیا ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس میں قید عمران خان کیلئے جیل میں واک کرنے کیلئے 20 فٹ کا صحن موجود ہے جبکہ انہیں عام قیدیوں کیلئے بننے والا کھانا نہیں دیا جاتا بلکہ عمران خان کو الگ باورچی فراہم کیا گیا ہے جو انہیں ان کی خواہش کے مطابق کھانا پکا کر دیتا ہے۔

عمران خان کو سیکیورٹی خدشات کے باعث باہر سے پک کر آنے والا کھانا دینے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ کھانا پکانے کی اشیاء باہر سے قیدی کے اکاؤنٹ سے منگوائی جاتی ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

Published by Thursday Media International thursday.media