الزام لگانا اگر آپکا حق ہے تو ثبوت پیش کرنا بھی آپ پر لازم ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

اگر بے بنیاد الزامات لگانا آپکا حق ہے تو ضروری ہے کہ بے بنیاد الزام کے ساتھ ثبوت بھی پیش کیے جائیں تاکہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief Justice of Pakistan Qazi Faez Isa. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانے کی صورت میں ثبوت کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص الزام لگا سکتا ہے لیکن ضروری ہے کہ الزام کے ساتھ ثبوت بھی پیش کیے جائیں تاکہ سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہوسکے۔

چیف جسٹس کا یہ بیان کمشنر راولپنڈی کے حالیہ استعفیٰ، انتخابی بے ضابطگیوں کے اعتراف اور چیف جسٹس پر الیکشن کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

واضع رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی نتائج میں ردوبدل کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور وہ موت کی سزا کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس کے چیمبر میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ججز کا چیمبر میں اجلاس بھی ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہیں لیا جائیگا کیونکہ الیکشن کے حوالے سے پہلے ہی مقدمہ کی سماعت 19 فروری کو ہورہی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.