متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی و علاقائی امور پر گفتگو، متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif (L) alongside UAE President Mohamed bin Zayed Al Nahyan. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Pakistani prime minister Shehbaz Sharif (L) alongside UAE President Mohamed bin Zayed Al Nahyan. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ابوظہبی (تھرسڈے ٹائمز) — متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے اہم دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ہوئی ہے جبکہ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ اور دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی اور علاقائی امور کے حوالہ سے گفتگو ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں دس ارب ڈالرز سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، دونوں راہنماؤں کے مابین اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.