سپین نے فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سپین کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو گا، آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A file photo is shown of Spanish prime minister Pedro Sanchez. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Spanish prime minister Pedro Sanchez. — FILE/THE THURSDAY TIMES

میڈرڈ (تھرسڈے ٹائمز) — ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سپین کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، فلسطین کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو گا، فلسطین پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قیامِ امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں، امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ آئرلینڈ، ناروے اور سپین 28 مئی کو فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے، سپین کی جانب سے اس اقدام کے بعد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی ہے جبکہ آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.