نواز شریف کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مریم نواز

نواز شریف کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لائے ہیں، آٹا اور سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، مہنگائی 35 فیصد سے کم ہو کر 9 اعشاریہ 6 فیصد تک آئی ہے، سرکاری سکولز کے بچوں کیلئے مفت دودھ فراہم کیا جائے گا، میں صرف لاہور کا نہیں پورے پنجاب کا سوچتی ہوں۔وزیرِ اعلٰی پنجاب، مریم نواز

Join the conversation

Translating from the Urdu… 0 of 3 Read the original

A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing a crowd at Dera Ghazi Khan on September 5, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of Chief Minister for the Punjab, Maryam Nawaz, addressing a crowd at Dera Ghazi Khan on September 5, 2024. — FILE/THE THURSDAY TIMES

ڈیرہ غازی خان – وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں سرکاری سکولز کیلئے نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنڈر گارٹن، پری نرسری اور کلاس 5 تک کے بچوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مفت دودھ فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے، خواہش ہے کہ آپ کو سکول میں مکمل کھانا فراہم کریں لیکن ابھی ہمارے وسائل کم ہیں۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں نیوٹریشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوتی ہے، بچوں سے ملنے والا پیار کبھی فراموش نہیں کر سکتی، میں آپ کیلئے ایسے سوچتی ہوں جیسے ماں اپنے بچوں کیلئے سوچتی ہے، ڈیرہ غازی خان سے لاہور جتنا بھی دور ہو میں آپ سے زیادہ دور نہیں ہوں، میں صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کا سوچتی ہوں۔

محترمہ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پنجاب میں 49 ہزار سکولز ہیں جن میں لاکھوں بچے پڑھتے ہیں، میری خواہش ہے ہم آپ کو سکول میں باقاعدہ کھانا فراہم کریں لیکن آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان ایک امیر ملک نہیں اور ہمارے وسائل بہت کم ہیں لیکن اچھا وقت بھی آئے گا اور آ رہا ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ میں آپ کو جتنا ہو سکے سہولیات فراہم کروں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی مریم نواز شریف نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ کے سکول کی تعلیم بہتر ہو جائے، آپ کے سکول کی عمارت بہتر ہو جائے، آپ کا ماحول بہتر ہو جائے اور آپ کا تعلیمی معیار بہتر ہو جائے اور جو اساتذہ ہیں وہ بہترین طریقے سے آپ کو تعلیم فراہم کریں اور ہم آپ کو وہ تمام سہولتیں دیں جو پرائیویٹ سکولز میں فراہم کی جاتی ہیں، خواہش ہے پنجاب کے تمام سکولز میں بچوں کو مکمل کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے یہ پروگرام لاہور سے یا راولپنڈی سے شروع نہیں کیا بلکہ یہ ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب سے شروع کیا ہے، میں آپ کے ذریعہ پورے پنجاب کے بچوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ کنڈر گارٹن، پری نرسری اور کلاس 5 تک کے بچوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مفت دودھ فراہمی کا پروگرام شروع کیا ہے جس میں بچوں کو روزانہ دودھ کا ایک پیکٹ دیا جائے جائے گا، کوشش ہے کہ بچوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ اور راجن پور سے اس پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں اس پروگرام کو شروع کیا جانا چاہیے، صرف پنجاب ہی نہیں باقی تمام صوبوں کے بچے بھی ہمارے اپنے بچے ہیں، تمام وزرائے اعلٰی کو اپنے اپنے صوبہ میں یہ پروگرام شروع کرنا چاہیے اور صوبوں کی تفریق سے ہٹ کر آنے والی نسلوں کیلئے ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ان کو اچھا ماحول اور اچھی صحت فراہم کی جائے۔

محترمہ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جس میں نواز شریف کے ویژن سے ہم مہنگائی میں کمی لے کر آئے ہیں، آٹے کی قیمت اور روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ہم قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان میں 35 فیصد سے مہنگائی کم ہو کر تقریبا 9 اعشاریہ 6 فیصد تک آئی ہے۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.

The Thursday Times is published by Thursday Media International