پشاور (تھرسڈے ٹائمز) — سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب پر عمران خان کی حکومت (پی ٹی آئی حکومت) ختم کرنے کا الزام لگا دیا۔
عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا سعودی عرب پر بڑا الزام؛
عمران خان نے بتایا ہے کہ جب وہ سعودی عرب سے واپس آئے تھے تو جنرل باجوہ کو کال آئی تھی ہم سعودی عرب سے شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور تم یہ کسے اٹھا کر لے آئے ہو۔ pic.twitter.com/ThX4m7REBm— The Thursday Times (@thursday_times) November 21, 2024
سبق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان جب بطور وزیراعظم سعودی عرب کے دورہ سے واپس آئے تو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کی جانب سے فون کال کر کے کہا گیا کہ ’’یہ تم کیا اٹھا کر لے آئے؟ ہم تو اِس مُلک (پاکستان) میں شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے ہو، ہمیں یہ نہیں چاہیے‘‘۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے خلاف سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کہا گیا کہ ان فون کالز کے بعد پاکستان میں عمران خان اور ان کی اہلیہ (بشری بی بی) کے خلاف گند اچھالنا شروع کر دیا گیا اور عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا بھی شروع کر دیا گیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بشری بی بی نے مزید کہا کہ یہ باتیں عمران خان نے کبھی عوام کے سامنے بیان نہیں کیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی نے یہ باتیں کسی کو بتائیں اور پھر یہ باتیں عمران خان تک پہنچ گئیں جبکہ اداروں کی جانب سے بھی عمران خان کو بتایا گیا کہ انہیں مدینہ کی سرزمین پر ننگے پاؤں چلنے کی سزا دی جا رہی ہے۔