مکمل بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی نہ کر سکے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائجان جیسے دوست موجود ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا۔

لاچین، آذربائیجان (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائجان جیسے دوست موجود ہیں، ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن انشاءاللّٰه ایسا کبھی نہیں ہو گا، ہم مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آذربائیجان میں سہ فریقی اجلاس

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس آذربائیجان کے شہر لاچین میں منعقد ہوا ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر طیب اردوغان اور میزبان آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر تینوں راہنماؤں نے اجلاس سے خطاب بھی کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجلاس کی میزبانی پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کے شکر گزار ہیں، تینوں ممالک مشترکہ مذہبی اقدار اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کی اور دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔

ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہو گا، تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے، پاکستان کی حکومت اور عوام دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے باہمی روابط کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کے دِلوں میں ترکیہ اور آذربائیجان کے عوام کیلئے بہت احترام ہے۔ کشمیر، کاراباخ اور قبرص پر ایک دوسرے کی حمایت تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہے۔ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔

پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا جبکہ پاکستان نے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا اور شواہد کے بغیر الزام پاکستان پر عائد کر دیا، بھارت پہلگام واقعہ کے بعد عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف شواہد دینے میں ناکام رہا۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ذکر کے بغیر میری گفتگو ادھوری رہے گی جو پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، فیلڈ مارشل نے قائدانہ کردار ادا کیا، افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔

ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں، کل بھی امن چاہتے تھے اور آج بھی امن کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے دوران میں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو قریب سے دیکھا، انہوں نے خدا خوفی اور جرأت و صبر اور بہادری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اللّٰه تعالیٰ کی مہربانی اور پاکستانی عوام اور آپ دوستوں کی حمایت سے ہم کامیاب ہوئے، ہم خطہ میں امن چاہتے ہیں، کل بھی امن چاہتے تھے اور آج بھی امن کے خواہاں ہیں لیکن یہ امن فوری حل طلب معاملات پر مذاکرات کیلئے میز پر بیٹھنے سے ممکن ہے۔

مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ

مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیامِ امن کیلئے سب سے پہلے مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، وہ سندھ طاس معاہدہ کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن انشاءاللّٰه ایسا کبھی نہیں ہو گا، پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، ہم مکمل بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی نہ کر سکے۔

پاکستان دنیا میں دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشتگردی کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی اور 150 ارب ڈالرز کے معاشی نقصانات اٹھائے ہیں جبکہ اس لعنت کے خاتمہ کیلئے اس سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا، ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔

پاک بھارت مذاکرات اور تجارت

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ ایماندارانہ تعاون چاہتا ہے تو پاکستان تجارت کے فروغ سمیت تمام معاملات پر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کیلئے تیار ہے، جہاں تک دہشتگردی کی بات ہے تو پوری ایمانداری کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت سنجیدگی کے ساتھ دہشتگردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کیلئے بھی تیار ہے۔ مکمل بندوبست کر رہے ہیں کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی نہ کر سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذربائجان جیسے دوست موجود ہیں۔ ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف

LEAVE A COMMENT

Please enter your comment!
Please enter your name here
This site is protected by reCAPTCHA and the Google Privacy Policy and Terms of Service apply.

The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

خبریں

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

More from The Thursday Times

error: