پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ہم مختلف امور پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں، روسی صدر پیوٹن

پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، دونوں مختلف امور پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے، ہمیں مختلف شعبوں میں مل کر آگے بڑھنا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

Prime Minister Shehbaz Sharif and President Vladimir Putin met in Beijing, expressing intent to deepen Pakistan Russia ties as Putin invited Sharif to the Moscow SCO summit. — FILE
Prime Minister Shehbaz Sharif and President Vladimir Putin met in Beijing, expressing intent to deepen Pakistan Russia ties as Putin invited Sharif to the Moscow SCO summit. — FILE

بیجنگ (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات، دونوں راہنماؤں کی جانب سے پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار، ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی بیجنگ میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ اِس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

روسی صدر پیوٹن نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو اِس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے، امید ہے پاکستانی حکومت سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مختلف شعبوں میں مل کر آگے بڑھنا ہے، دونوں ممالک مختلف امور کے حوالہ سے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز میں یکساں مؤقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں معمولی کمی آئی جس کو بہتر کرنے کی ضروت ہے۔

اِس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک روس تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان خطہ میں امن اور ترقی و خوشحالی کا فروغ چاہتا ہے، روسی صدر خطہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم روس کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کے دوران پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو نومبر میں ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس (ایس سی او سمٹ) میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.