افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستانی فورسز کے حملوں میں 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں 7 مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ سٹرائیکس، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ یہ کارروائیاں اسلام آباد، باجوڑ اور بنوں میں خودکش حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

 اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — اسلام آباد میں امام باڑا اور باجوڑ و بنوں میں خودکش حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر ردعمل، افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے 7 مختلف ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ سٹرائیکس میں متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجینس بیسڈ کارروائیوں کے دوران افغان صوبہ ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں بشمول نیا سینٹر نمبر1، نیا سنٹر نمبر2، مولوی عباس سینٹر، اسلام سینٹر اور ابراہیم سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان کے صوبہ خوست میں ملا رہبر اور صوبہ پکتیکا میں مخلص یار مرکز کو بھی درستگی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اِن سٹرائیکس میں فتنہ الخوارج سے وابستہ 105 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں حافظ گُل بہادر کا سیکنڈ اِن کمانڈ اختر محمد اور اسامہ نامی القاعدہ کمانڈر بھی شامل ہے۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: