افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستانی فورسز کے حملوں میں 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں 7 مختلف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ سٹرائیکس، دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ یہ کارروائیاں اسلام آباد، باجوڑ اور بنوں میں خودکش حملوں کے ردعمل میں کی جا رہی ہیں۔

رائے دیں
Pakistan launched coordinated intelligence-based airstrikes across eastern Afghanistan after recent suicide attacks, claiming to have killed more than 100 militants linked to anti-Pakistan networks. — FILE / THE THURSDAY TIMES
Pakistan launched coordinated intelligence-based airstrikes across eastern Afghanistan after recent suicide attacks, claiming to have killed more than 100 militants linked to anti-Pakistan networks. — FILE / THE THURSDAY TIMES
یہ تحریر سنیںافغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر پاکستانی فورسز کے حملوں میں 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک2 منٹ · آلے کی آواز0:00 / 1:33

— اسلام آباد میں امام باڑا اور باجوڑ و بنوں میں خودکش حملوں کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر ردعمل، افغانستان کے اندر دہشتگردوں کے 7 مختلف ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بیسڈ سٹرائیکس میں متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلیجینس بیسڈ کارروائیوں کے دوران افغان صوبہ ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں بشمول نیا سینٹر نمبر1، نیا سنٹر نمبر2، مولوی عباس سینٹر، اسلام سینٹر اور ابراہیم سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

افغانستان کے صوبہ خوست میں ملا رہبر اور صوبہ پکتیکا میں مخلص یار مرکز کو بھی درستگی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اِن سٹرائیکس میں فتنہ الخوارج سے وابستہ 105 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 30 زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں حافظ گُل بہادر کا سیکنڈ اِن کمانڈ اختر محمد اور اسامہ نامی القاعدہ کمانڈر بھی شامل ہے۔

تھرسڈے ٹائمز نیوز ڈیسک

تھرسڈے ٹائمز کے نیوز ڈیسک سے تازہ ترین خبریں۔

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔

ناشر Thursday Media International thursday.media