افغانستان گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلے، اُسکی خودمختاری و خوشحالی پاکستان سے اچھے تعلقات میں ہے، طلال چوہدری

افغانستان کو گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلنا ہو گا۔ اُسکی خودمختاری و خوشحالی پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات میں ہے۔ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔ ہم افغانستان کے معاملہ میں پوری تسلی کریں گے۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی وزیر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے معاملہ میں پوری تسلی کریں گے، مجھے افغانستان کو برادر ملک کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے، افغانستان کی خودمختاری اور خوشحالی صرف پاکستان کے ساتھ پُرامن اور اچھے تعلقات میں ہے، افغانستان کو گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلنا ہو گا، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ افغانستان کو استعمال کر رہا ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے پارلیمنٹ کے باہر ’’تھرسڈے ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے معاملہ میں پوری تسلی کریں گے، پوری دنیا کو یہی شکایت ہے کہ افغانستان سے دہشتگرد تنظیمیں آپریٹ کر رہی ہیں اور وہاں اُن کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، مجھے افغانستان کو برادر ملک کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے جب وہ ہمارے ملک میں دہشتگردی برآمد کرتا ہے اور جس کے بھیجے ہوئے جتھے یہاں لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں، نہتے شہریوں بشمول خواتین و بچوں پر حملے کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے ہماری عبادت گاہیں محفوظ نہیں ہیں۔ جب تک افغانستان ہمارے مشرقی ہمسائے (بھارت) کی پراکسی بنا رہے گا اسے ہمارا جواب ملتا رہے گا۔

طلال چوہدری نے افغانستان کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان یہ بات ذہن میں رکھے کہ اُس کی خودمختاری، خوشحالی اور امن صرف پاکستان کے ساتھ پُرامن اور اچھے تعلقات میں ہے، بصورتِ دیگر افغانستان خودمختار رہے گا نہ پُرامن ہو گا اور نہ وہاں خوشحالی ہو گی، کیا ریاستوں کا کام کمسن بچوں کو خودکش حملہ آور بنا کر دوسرے ملکوں میں بھیجنا ہے؟ رہاستیں تو اپنے بچوں کیلئے تعلیم، صحت اور روزگار کی بات کرتی ہیں۔ افغانستان کو گوریلا مائنڈ سیٹ سے باہر نکلنا ہو گا اور ہم افغانستان کا رویہ تبدیل کرنے کیلئے ہر آپشن استعمال کریں گے۔

تھرسڈے ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا دو ٹوک انداز میں کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے اندر دہشتگردی منظور نہیں ہے۔ افغانستان جہاد نہیں کر رہا بلکہ ڈالرز کیلئے لوگوں کو مار رہا ہے اور زخمی کر رہا ہے۔ بھارت مئی کا غم نہیں بھولا اِس لیے بھارت نے دہشتگردی کیلئے فنانسنگ 4 گنا بڑھا دی ہے۔ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ افغانستان کو استعمال کر رہا ہے لیکن پاکستان بھرپور جواب دے کر اِن کی غلط فہمی دور کرے گا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: