یران کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ

امریکا اور صیہونی رجیم کے خلاف ایران کیلئے بھرپور حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر پاکستانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدمی و استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi has publicly thanked Pakistan’s government and people for their solidarity during the US-Israel war on Iran, underscoring Pakistan’s growing diplomatic visibility as it condemns attacks on Iran while also opposing strikes on Gulf states. — COLLAGE/THE THURSDAY TIMES
Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi has publicly thanked Pakistan’s government and people for their solidarity during the US-Israel war on Iran, underscoring Pakistan’s growing diplomatic visibility as it condemns attacks on Iran while also opposing strikes on Gulf states. — COLLAGE/THE THURSDAY TIMES

تہران (تھرسڈے ٹائمز) — ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا و اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران ایران کی بھرپور حمایت پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر اردو زبان میں جاری کیے گئے اپنے پیغام میں امریکا و اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے ایران کیلئے بھرپور حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ میں پاکستان کی حکومت اور پاکستانی عوام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے امریکا اور صیہونی رجیم کی جارحیت کے مقابلہ میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا آغاز کیا گیا جس کے بعد یکم مارچ کو ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی، بعدازاں علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ اِس بحران میں پاکستان قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے علاقائی سالمیت اور امن و استحکام کیلئے مؤثر سفارتی کردار ادا کر رہا ہے جس میں ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت اور خلیجی و عرب ممالک پر ایرانی حملوں کے خلاف واضح مؤقف شامل ہیں۔∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

اس ڈیسک کی مزید تحریریں

تھرسڈے ٹائمز، ہر صبح

دن کی اہم خبریں، رائے اور سب سے زیادہ پڑھی گئی تحریریں، ایک ای میل میں۔

کبھی بھی ایک کلک سے بند کریں۔

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔