پاکستان جنگ میں بہت اچھا کر رہا ہے، میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ

میں پاک افغان جنگ میں مداخلت کر سکتا ہوں لیکن میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان جنگ میں بہت اچھا کر رہا ہے، پاکستان کے پاس بہترین وزیراعظم اور بہترین جنرل ہے، میں اُن کا واقعی احترام کرتا ہوں۔

واشنگٹن (تھرسڈے ٹائمز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں بہت اچھا کر رہا ہوں، پاکستان کے پاس بہترین وزیراعظم اور بہترین جنرل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹر کی جانب سے پاک افغان جنگ میں مداخلت کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں مداخلت کر سکتا ہوں لیکن میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان جنگ میں بہت اچھا کر رہا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ذکر کیا اور دونوں کو پاکستان کیلئے بہترین قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین وزیراعظم اور ایک بہترین جنرل ہے، میں اُن دونوں کا واقعی احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ برس مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جنگ میں مداخلت کر چکے ہیں جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مواقع پر متعدد بھارتی طیاروں کی تباہی کا بھی ذکر کر چکے ہیں۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: