ایرانی سپریم لیڈر کی ہلاکت، مشتعل مظاہرین کا امریکی قونصلیٹ کراچی پر حملہ، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک 20 زخمی

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی ہلاکت کے خلاف مشتعل احتجاجی مظاہرین نے کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے باعث کم از کم 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ، ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی۔

کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی ہلاکت، کراچی میں مشتعل مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر حملہ کر دیا، جھڑپوں میں کم از کم 6 مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس کے ردعمل میں فائرنگ کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہیں جنہیں سول اور جناح ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سے مائی کولاچی روڈ پر امریکی قونصلیٹ کے قریب ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے دوران مظاہرین نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔ مظاہرین نے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا گیا۔ احتجاج کے باعث نمائش چورنگی جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کر دیئے گئے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو متبادل راستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک ہو چکے ہیں۔ ٹرمپ نے اسے ’’انصاف‘‘ قرار دیتے ہوئے ایران کیلئے ایک فیصلہ کن موڑ اور ’’ایرانی عوام کیلئے اپنا مُلک واپس لینے کا سب سے بڑا موقع‘‘ قرار دیا۔ اُنہوں نے ایران کے اندر تیز رفتار سیاسی تبدیلی پر بھی زور دیا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: