وزیراعظم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ایران اسرائیل جنگ کے بعد ملکی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کے راہنماؤں و نمائندوں کا اجلاس، دفترِ خارجہ حکام نے ایران اسرائیل تنازعہ کے بعد ملکی فارن پالیسی پر بریفنگ دی۔ شرکاء کو خلیجی و عرب ممالک پر ایرانی حملوں کے بعد پاکستانی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے راہنماؤں اور نمائندوں کا اجلاس، دفترِ خارجہ حکام نے ایران اسرائیل تنازعہ کے بعد ملکی فارن پالیسی اور افغان طالبان کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔

وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی راہنماؤں اور نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستانی دفترِ خارجہ کے حکام کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ اور خطہ میں صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملکی فارن پالیسی سے متعلق بریفننگ دی گئی جبکہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کے خلاف جاری پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیان

اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان نے ایران اسرائیل تنازع کی شدت میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خلیجی و عرب ممالک کے ساتھ دو طرفہ رابطوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں اور خامنہ ای کی ہلاکت پر کھل کر مذمت کی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں شرکاء کو ایران کی جانب سے خلیجی و عرب ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا پاکستان کی اوّلین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اِس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کروائے جانے کے باعث اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

خبریں

More from The Thursday Times

More from The Thursday Times

The latest stories from The Thursday Times, straight to your inbox.

Thursday PULSE™

error: