Pakistan eyes crypto trading legalisation to boost global investment push

Pakistan eyes a cryptocurrency trading framework to attract global investment, aiming to become South Asia's leading crypto hub.

پاکستان کا کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کو قانونی حیثیت دینے کا منصوبہ، امریکی جریدہ بلومبرگ

پاکستان کا کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا منصوبہ، مقصد عالمی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کی تعریف، پاک امریکہ تعلقات مضبوطی کا اشارہ، عمران خان کے حامیوں کی امیدیں ماند پڑگئیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار کی تعریف، پاک امریکی تعلقات مضبوطی کی جانب اشارہ۔ صدر ٹرمپ کی پاکستانی حکومت کی تعریف کے بعد عمران خان کے حامی جو امریکی دباؤ کے ذریعے ان کی رہائی کی امید کر رہے تھے، اس بیان کے بعد ان کی امیدیں ماند پڑگئیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز

سعودی عرب پاکستان کے 9 ارب ڈالرز ریکوڈک منصوبے میں حصص خریدنے کیلئے تیار، امریکی جریدہ فنانشل ٹائمز

سعودی عرب کے انویسٹمنٹ مائننگ فنڈ نے پاکستان کے 9 ارب ڈالرز کے ریکوڈک منصوبے میں 10 سے 20 فیصد حصص خریدنے کی تیاری کر لی ہے۔ ریکوڈک منصوبہ تکمیل پر سالانہ 4 لاکھ ٹن تانبا اور 5 لاکھ اونس سونا فراہم کرے گا جو پاکستان کی معیشت کیلئے بہت بڑا سہارا ہو گا۔

جرمنی میں کرسمس مارکیٹ حملے کے شبہ میں ’’اسلام مخالف نظریات‘‘ رکھنے والا شخص گرفتار، دی واشنگٹن پوسٹ

جرمن حکام نے ماگد بورگ کی کرسمس مارکیٹ میں گاڑی سے ہجوم کو روندنے کے شبہ میں ’’اسلام مخالف نظریات‘‘ رکھنے والے 50 سالہ سعودی ڈاکٹر طالب العبد المحسن‘‘ کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: