Newsroom

پاکستانی پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، جسٹس منصور علی شاہ

پاکستانی پرچم دنیا کا واحد پرچم ہے جس میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے، آئینِ پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اقلیتوں کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے میرے حقوق ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتوں سے بھی ججز سپریم کورٹ میں آئیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 74پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 86 پیسے کمی کا فیصلہ، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’’پاک سیٹ ایم ایم 1‘‘ خلا میں لانچ کر دیا گیا

پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’’پاک سیٹ ایم ایم 1‘‘ چین کے ’’شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر‘‘ سے خلا میں لانچ کر دیا گیا ہے، اس کے ذریعہ پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

نو مئی کے تمام مجرموں اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

نو مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، 9 مئی کے مجرموں کے خلاف کارروائی کے بغیر ملک ہمیشہ سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال رہے گا۔

تحریکِ انصاف پر پابندی لگائی جا سکتی ہے، اب معافی تلافی ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا

تحریکِ انصاف نے 9 مئی کو جو کچھ کیا اور اب 1971 جنگ کے حوالہ سے جو کچھ کر رہی ہے اس کے بعد معافی تلافی ممکن نہیں، تحریکِ انصاف کی جانب سے بہت خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے، تحریکِ انصاف پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.