شیچانگ/چین (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’’پاک سیٹ ایم ایم 1‘‘ خلا میں لانچ کر دیا گیا۔
پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’’پاک سیٹ ایم ایم 1‘‘ چین کے ’’شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر‘‘ سے خلا میں لانچ کر دیا گیا ہے، جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس سیٹلائٹ کا وزن پانچ ٹن ہے جو زمین سے 36 ہزار کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔
پاکستان کے دوسرے کمیونیکیشن سیٹلائٹ ’’پاک سیٹ ایم ایم 1‘‘ کو زمین سے مدار تک پہنچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں جبکہ اس کے ذریعہ پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
ہاد رہے کہ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ چین کے ’’ہینان سپیس سٹیشن‘‘ سے 3 مئی کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا جو پانچویں روز 8 مئی کو کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوا جس کے ساتھ ہی پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا۔