وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 74پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 86 پیسے کمی کا فیصلہ، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES
A file photo is shown of a petrol pump. — FILE/THE THURSDAY TIMES

اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 74 پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 86 پیسے کمی متوقع ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔∎

گفتگو

اس خبر پر رائے دی جا سکتی ہے۔ ہر تبصرہ شائع ہونے سے پہلے ایک ایڈیٹر پڑھتا ہے۔

ابھی کسی نے کچھ نہیں کہا۔ آپ پہلے ہوں۔