Judicial

کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ ہر حلقے کی علیحدہ انکوائری ہو گی، جسٹس جمال مندوخیل

فارم 45 یا فارم 47 میں فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، پوری انکوائری کرنا ہو گی۔ کیا خیبرپختونخوا سے بلوچستان تک سارا الیکشن ہی غلط تھا؟ پہلے بھی انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کیلئے آرڈیننس لانا پڑا تھا، یہ 184 کے تحت عدالت کا دائرہِ اختیار نہیں۔

پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنا جرم ہے، یہاں کور کمانڈر لاہور کا گھر جلایا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی

پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنا جرم ہے، یہاں کور کمانڈر لاہور کا گھر جلایا گیا، عسکری کیمپ آفسز پر حملے ہوئے، ریڈیو پاکستان عمارت کو جلایا گیا، پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ مختلف شہروں میں ایک ہی وقت حملے ہوئے، جرم سے انکار نہیں ہے۔

آخر 9 مئی کا کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہو گا، سازش کس نے کی؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

آخر 9 مئی کا کوئی ماسٹر مائنڈ بھی ہو گا، سازش کس نے کی؟ کیا 9 مئی کے واقعات میں کسی فوجی افسر کے ملوث ہونے پر ٹرائل ہوا؟ لوگ کیسے بغیر ہتھیاروں کے کور کمانڈر ہاؤس میں پہنچ گئے؟

ایک آرمی چیف کے طیارے کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا، اس واقعہ کے باعث مارشل لاء لگ گیا، جسٹس مسرت ہلالی

ایک آرمی چیف کے طیارے کو ایئرپورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا کہ ملک چھوڑ دو، مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا، جہاز میں تھوڑا سا ایندھن باقی تھا، واقعہ کے باعث مارشل لاء لگ گیا مگر ٹرائل فوجی عدالت میں نہیں چلا، نو مئی مقدمات کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیسے ہوا؟

کیا 9 مئی واقعہ دہشتگردی سے زیادہ سنگین جرم ہے؟ ایسا کیا کیا کہ ملٹری کورٹس جائیں؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

ماضی میں دہشتگردانہ حملوں کا ٹرائل عام عدالتوں میں چلا تو 9 مئی والوں نے ایسا کیا کیا کہ ملٹری کورٹس جائیں؟ کیا یہ دہشتگردی سے زیادہ سنگین جرم ہے؟ یہ تفریق کیسے ہوئی کہ کچھ کا ٹرائل ملٹری کورٹ اور کچھ کا انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ہو گا؟

Thursday Studios

Looking to advertise?

With our team of industry-leading experts with decades of experience in the fields of marketing, design, and journalism, we've got a person for any niche your business deals in.

error: