بھارت اپنے دیرینہ اتحادی ایران کو فراموش کر کے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔ ماضی میں کشمیر سے متعلق ایرانی حمایت کے باوجود مودی حکومت کی تہران پر اسرائیلی حملوں اور خامنہ ای ہلاکت پر خاموشی بھارتی میراث سے دستبرداری ہے۔
بگرام ایئربیس پر پاکستانی حملے میں طیارہ ہینگر اور بڑے گودام تباہ ہوگئے۔ افغانستان نے بگرام ایئربیس پر حملے کی تصدیق کر دی۔ پاکستانی حملے کا مقصد عسکری سامان اور رسد کو تباہ کرنا تھا۔
بھارت مقبوضہ کمشیر سمیت مخصوص آبادیوں کو نشانہ بنانے، گھر و املاک مسمار کرنے اور جاسوسی کیلئے اسرائیلی ماڈل پر چل رہا ہے۔ مودی حکومت کے طرزِ حکمرانی اور پالیسیز میں اسرائیلی تصور جھلکتا ہے۔ ہندوتوا نظریہ صیہونیت و اسرائیل سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ؛ خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری و قربانیاں بےمثال مگر صوبائی حکومت کی کمزور حکمتِ عملی اور استعداد و وسائل ناکافی ہیں۔ وی ائی پی پروٹوکولز، سیاسی مداخلت اور کمزور ڈھانچے کی قیمت میدانِ جنگ میں جوانوں کے خون سے ادا کرنا پڑتی ہے۔
صومالیہ تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سے کم و بیش 24 جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ تقریباً 90 کروڑ ڈالرز کے پیکیج میں بلاک III ویرئینٹ، پائلٹس کی تربیت، اسلحہ نظام، مرمت اور لاجسٹکس شامل ہیں جو پاکستان کے دفاعی برآمدات کے عزائم میں بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔