عمران خان سازشوں کا سرغنہ ہے، مریم نواز

عمران خان تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں تم اپنے گاڈ فادرفیض اوراسکے ٹولے کی مدد سے سازشوں پر پلتے رہے ہو لیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں تم جیسے پیادے اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائینگے۔

Translating from the Urdu… 0 of 2 Read the original

A combination file photo is shown of PTI chairman Imran Khan and PML(N) senior vice president Maryam Nawaz.
A combination file photo is shown of PTI chairman Imran Khan and PML(N) senior vice president Maryam Nawaz.

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سازشوں کا سرغنہ ہے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  کہ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں تم اپنے گاڈ فادرفیض اوراسکے ٹولے کی مدد سے سازشوں پر پلتے رہے ہولیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں تم جیسے پیادے اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائینگے تم سازشوں کے بادشاہ بنے اور پھلتے پھولتے رہے ہو لیکن اب وہ سب زمیں بوس ہوگیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نہ صرف تمہاری دوسروں کو چورڈاکو کی گردان اور داستان منہ کے بل گری گئی ہے بالکہ تم خود 190 ملین پاونڈز کی چوری، توشہ خانہ میں لوٹ ماراوروہاں سے اپنی بیوی کیلئے زیورات نکالتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے لکھا کہ عمران خان تم پہلے پہلے وزیراعظم ہوجو کرپشن میں ملوث رہا ہے تم ایک بدعنوان وزیراعظم ثابت ہوئے ہو جو فائلوں پر دستخط کرنے کیلئے پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی معاوضے کے طورپر لیتا رہا۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان تم عدالتوں سے بھاگ رہے ہو اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے گریزاں ہو اورکیسز میں التوا کی بھیک ماننا تمہارے مجرم ہونے کا اعتراف ہے۔ تمہیں پلسترشدہ ٹانگ کا ڈھونگ مزید بچا نہیں پائے گا اسلئے اب اٹھو مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو∎

TT Staff Reporter

Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.

More from this desk

The Thursday Times, every morning

The day’s stories that matter, the argument, and what readers read most, in one email before work.

Free. One click to stop, any time.

The conversation

Comments are open on this story. An editor reads every one before it appears.

No one has said anything yet. Be the first.