مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان سازشوں کا سرغنہ ہے انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں تم اپنے گاڈ فادرفیض اوراسکے ٹولے کی مدد سے سازشوں پر پلتے رہے ہولیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے ہیں تم جیسے پیادے اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائینگے تم سازشوں کے بادشاہ بنے اور پھلتے پھولتے رہے ہو لیکن اب وہ سب زمیں بوس ہوگیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نہ صرف تمہاری دوسروں کو چورڈاکو کی گردان اور داستان منہ کے بل گری گئی ہے بالکہ تم خود 190 ملین پاونڈز کی چوری، توشہ خانہ میں لوٹ ماراوروہاں سے اپنی بیوی کیلئے زیورات نکالتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہو۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے لکھا کہ عمران خان تم پہلے پہلے وزیراعظم ہوجو کرپشن میں ملوث رہا ہے تم ایک بدعنوان وزیراعظم ثابت ہوئے ہو جو فائلوں پر دستخط کرنے کیلئے پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی معاوضے کے طورپر لیتا رہا۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان تم عدالتوں سے بھاگ رہے ہو اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے گریزاں ہو اورکیسز میں التوا کی بھیک ماننا تمہارے مجرم ہونے کا اعتراف ہے۔ تمہیں پلسترشدہ ٹانگ کا ڈھونگ مزید بچا نہیں پائے گا اسلئے اب اٹھو مرد بنو اور قانون کا سامنا کرو